• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مخالفین ایک دن اپنی غلطی پر خودپچھتائیں گے،ن لیگ

Todays Print

گجرات‘جہلم (ایجنسیاں)مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق ‘وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری‘وزیرداخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ اورسینیٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ  نواز شریف اسٹیٹس کو کے خلاف خطرہ ہیں۔

سیاسی مخالفین ایک دن خود اپنی غلطی پر پچھتائیں گے‘میاں صاحب پاکستان کے لئے باہرنکلے ہیں‘نوازشریف اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے اب ہوں گے‘عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید جمہوریت کیلئے وائرس ہیں‘بنی گالہ میں لرزہ طاری ہے‘نوازشریف کل بھی صادق اورامین تھا آج بھی ہے‘ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ووٹ کی بے قدری پاکستانیوں کو قبول نہیں، ڈیڑھ کروڑ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نکال دیا گیا۔

گوجرانوالہ اورگجرات میں  خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھاکہ نواز شریف اسٹیٹس کو کے خلاف خطرہ ہیں، ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں، کوئی ادارہ سازش نہیں کررہا، نواز شریف کا مشن ہے سب ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کریں، آج کینیڈین مولوی اور ناانصاف عمران جمہوری نظام کے درپے ہیں، سازش کرنے والوں سے غلطی ہو گئی۔

ایک دن سیاسی مخالفین خود اپنی غلطی پر پچھتائیں گے‘ عوام کے مقدس ووٹ کا تقدس بار بار پامال کیا جاتا ہے‘سازش کرنے والوں سے غلطی ہو گئی، نواز شریف اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے اب ہوں گے‘کیا نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک مناسب تھا؟ اختیار کے بغیر اقتدار کاکوئی فائدہ نہیں،نواز شریف وزارت عظمی بحال کرنے نہیں ملک کی سمت درست کرنے نکلے ہیں۔

تازہ ترین