آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے نابینا افراد کے لیے دنیا کی پہلی بریل اسمارٹ واچ بنائی ہے جس پر بھیجے گئے پیغام کے تحت نقاط عین بریل انداز میں ابھرتے ہیں جنہیں چھوکر ایس ایم ایس پڑھا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں اس وقت 29 کروڑ افراد بینائی سے محروم ہیں اور وہ اس جدید اسمارٹ واچ کے ذریعے ڈیجیٹل پیغامات عین اسی طرح پڑھ سکتے ہیں جس طرح وہ بریل سسٹم کے تحت کاغذ پر ابھرے ہوئے حروف پڑھتے ہیں۔

اگرچہ نابینا افراد کے لیے کئی مددگار آلات موجود ہیں تاہم وہ زیادہ تر آواز سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں لیکن ضروری ہوتا ہے کہ اس کے لیے ہیڈفون استعمال کیا جائے جو نابینا افراد کے لیے تھوڑا مشکل ہوتا ہےجبکہ روایتی برقی بریل آلات بہت مہنگے اور بھاری بھرکم ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں