• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

اسرائیل میں انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

اسرائیل کےنیشنل پارک میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں منفرد اشکال کے درجنوں دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین