• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی ،پاک فضائیہ کے تحت شاندار فضائی مظاہرہ

Independence Day Pak Navys Air Show

اسلام آباد کی فضا جنگی طیاروں کے مسحور کن فضائی کرتب، گھن گرج اور قو س قزاح کے رنگوں سے مزین ہو گئی۔

اگرچہ یہ ایک ریہرسل تھی مگر اس فضائی مظاہرے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہو گئی۔

یہ ریہرسل پاکستان کی 70ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے پاک فضائیہ کے زیر انتظام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فضائی مظاہرے کے لیے کی گئی۔

یہ ائیر شو 14 اگست 2017 ء کو فاطمہ جناح پارک F-9 اسلام آباد اور سی ویو کراچی کے مقام پر منعقد ہوں گے۔

اس میگا شو میں پاک فضائیہ کے علاوہ ترک فضائیہ کی مشہور زمانہ ائیرو بیٹکس ٹیم سولو ترک اور سعودی فضائیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ائیرو بیٹکس ٹیم سعودی ہاکس کی شمولیت نے اس شو کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

ان دو برادر اسلامی ممالک کی ٹیموں کے علاوہ اس شو میں فخر پاکستان JF-17 تھنڈر بھی کرتب دکھائے گا۔

اس شو کی ایک خاص بات تینوں افواج کے اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیموں کے فری فال جمپس کا دلفریب مگر پر خطر مظاہرہ بھی ہے۔

تازہ ترین