آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Child Buried Who Dies After Being Run Over By Elite Force Vehicle At Gt Road Rally

گزشتہ روز گجرات کے قریب مسلم لیگ ن کی ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 9 سالہ حامد کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔

نوازشریف کی ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق 9سالہ حامد کی نماز جنازہ جی ٹی روڈ پر ادا کی گئی جس میں وزیرمملکت پورٹ اینڈشیپنگ چوہدری جعفراقبال، وزراء، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بچے کی تدفین لالہ موسیٰ کے مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے، حامد چھٹی جماعت کا طالب علم اور قرآن پاک حفظ کررہا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے احکامات پر تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف ہوگا، تمام ویڈیوز دیکھنے کے بعد اصل گاڑی تک پہنچ گئے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں