• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن اینیمیٹیڈ فلم’اسٹار شپ ٹروپر‘کا ٹریلر جاری

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن اینیمیٹیڈ فلم’اسٹار شپ ٹروپر‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارایڈورڈ نیو میئر کی یہ فلم اسٹار شپ ٹروپر سلسلے کی پانچویں کڑی ہے جس میں ایک بار بہادر جنگجو مریخ پر موجود خطرناک بلاؤں کا سامنا کررہے ہیں جہاں دہشت ناک مخلوق کے خاتمے کیلئے فائٹرزاپنی جان داؤ پر لگا کر دیوہیکل اسپیس شپ میں اپنے بچاؤ کی کوشش کرتے دکھائی دینگے۔

لوکنٹ پکچرز کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیزفلم کے تمام کردار اینیمیٹیڈ ہیں جس کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ اداکارکیسپر وین ، ڈی رے ڈیوس اورڈیانا میئر کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

سائنس فکشن ، ایکشن اینیمیٹیڈفلم رواں سال سونی پکچرز اینٹر ٹینمنٹ کے تحت21اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین