• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کا سعودی عرب سے شہریوں کو حج سہولیات دینے کا مطالبہ

Qataris Wishing To Perform The Hajj Pilgrimage

قطر کے انسانی حقوق کمیشن نے سعودی عرب سے قطری شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت سمیت سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

قطری دار الحکومت دوحہ میں انسانی حقوق کی کمیشن کے سربراہ علی المری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا قطر نے کبھی بھی حج کی عالمگیریت کی بات نہیں کی بلکے اپنے شہریوں کو حج پر جانے کا حق مانگا ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں سے قطری شہریوں کو نکالنے کی شکایات موصول ہوئی ہے، جو قابل تشویش بات ہے ۔

المری نے سعودی عرب سے قطری عازمین حج کو حجاز مقدس جانے کے لئے فضائی اور زمینی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ کیا۔

قطری عہدیدار نے متحدہ عرب امارات پر قطری طلباء کے ساتھ متعصبانہ سلوک برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے امارات میں قطری طلباء کے ساتھ نسلی امتیاز کا برتاؤ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین