• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کے تحت جشن آزادی کی مختلف تقریبات

Various Celebrations Of Freedom Under Rangers In Karachi

جشن آزادی کی مناسبت سے رینجرز کی جانب سے کراچی میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا، ان میں کار ریلی،طلبا وطالبات کے تقریری مقابلے اور دیگر پروگرام شامل تھے۔

رینجرز کے زیراہتمام 14 اگست کی مناسبت سے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں ریلی کاانعقاد کیا گیا جس میں نجی اسکول کے بچے شریک ہوئے۔

ریلی سعید آباد ٹریننگ سینٹر سے شروع ہوکر رینجرز سیکٹر کمانڈر آفس پر ختم ہوئی۔

طلبہ کیلئے منعقدہ تقریب میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلو، ملی نغموں اور مارشل آرٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

رینجرز کے زیر اہتمام ’ہم پاکستان وینٹیج‘ کار ریلی کا انعقاد قائداعظم ریزیڈینسی میٹروپول سے کیا گیا جس کا اختتام نشان پاکستان چوک پر ہوا، ریلی میں 30 سے زائد کاروں نے حصہ لیا ۔

سندھ رینجرز کے تحت مزار قائد تک آزادی سائیکل ریس کا انعقاد بھی کیا گیا، 21 کلومیٹر طویل ریس میں 50 سے زائد سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔

رینجرز آزادی ریس میں اویس علی نے مقررہ فاصلہ 31 منٹ 35 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جشن آزادی کے سلسلے میں مزارقائد پررینجرزکی جانب سےتقریب میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید شریک ہوئے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھتہ لینے اور زبردستی ووٹ لینے والے کراچی میں ماردھاڑ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں امن ہے،شہر میں اب وہ حالات نہیں کہ روزانہ 10 بوری بند لاشیں ملتی ہوں۔

رینجرز کے زیر اہتمام لانڈھی اصلاحی مرکز میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے تقریری مقابلے اور ٹیبلو پیش کئے ۔

تازہ ترین