آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا تم میری خبر ٹی وی پر چلاؤ گے؟‘‘
ڈوڈو نے سوالیہ نگاہوں سے میری طرف دیکھا۔
پھر کہنے لگا،
’’مجھے شوکاز نوٹس دیئے بغیر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
ظلم کیا گیا ہے۔
کیا تم یہ خبر ٹی وی پر چلاؤ گے؟‘‘
میں نے پوچھا،
’’کیا تمہاری کوئی آف شور کمپنی نکل آئی ہے؟‘‘
’’ہائیں؟ کیا مطلب؟‘‘
’’کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے؟‘‘
’’میں کیوں ایسا کرنے لگا۔‘‘
’’کیا تم نے کسی لڑکی کو گندے میسج کئے ہیں؟‘‘
’’سٹھیا گئے ہو کیا؟‘‘
میں نے سر کھجا کے کہا،
’’اگر نہیں تو تمھاری خبر نشر نہیں ہو سکتی۔‘‘

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں