• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بھی کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر اظہار تشویش

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر،  ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے گورنر سے کراچی آپریشن پر پیش رفت اور کچھ روز سے جرائم کی وارداتیں دوبارہ بڑھنے کی خبروں سے متعلق استفسارکیا، جس پرگورنرسندھ نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

گورنر ہائوس میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ اپنی ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنائیں۔

امن وامان کے حوالے اجلاس خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی ادارے دہشت گردوں ، عسکری تنظیموں ، بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز ، اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمے کیلئے سخت ترین آپریشن کریں ۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر سکیورٹی اداروں کو مزید وسائل فراہم کرے گی۔

تازہ ترین