آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور سینیٹ میں اپنے دونوں امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرالیا ہے۔

یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہفتے کو بہادر آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پر ملاقات کیلئے آنے والے پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں صوبائی وزرا ء نثار کھوڑو ، ناصر حسین شاہ ، کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم شامل تھے جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین خواجہ اظہار الحسن ، فیصل سبزواری ، ابو بکر ، محمد شاہد اور خالد سلطان بھی موجود تھے ۔اس سے قبل ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے درمیان تقریبا ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم نے سینیٹ کی سیٹ پر پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کے وفد کو اپنے شدید تحفظات بھی گوشگوار کئے ہیں۔  

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں