• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جنگ ورچوئل ریئلٹی ایپ“، عوام الناس کیلئے جنگ گروپ کا شاندار تحفہ

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی پر پاکستان کے سب سے بڑے، مقبول اور معتبر ”جنگ میڈیا گروپ“ نے اپنی جدت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کیلئے ”جنگ وی آر ایپ“ کا آغاز کردیا ہے جو ہر پاکستانی کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔

”جنگ وی آر ایپ“ نے خوابوں کو حقیقت کا رنگ چڑھا دیا ہے کیونکہ برسوں پرانی خبریں اور حقائق جو اپنے دور میں اخبارات کی زینت بنتی تھیں اب اِسے عوام بہت آسانی سے اپنے موبائل کی اسکرین پر انتہائی خوبصورت انداز میں ناصرف دیکھ سکیں گے، سن سکیں گے ، پڑھ سکیں گے بلکہ محسوس بھی کریں گے۔ اس ایپ کے آغاز نے ہر پاکستانی کیلئے ”پاکستان کی کہانی جنگ کی زبانی“ سمجھنا آسان بنا دیا ہے۔ پاکستان کی تاریخی جدوجہد، اُمید اور خوشیوں کی لازوال داستان، تاریخ ساز تقاریر، شجاعت کی داستانیں، گم شدہ گوشے، کھیل کے ہر میدان میں بلند سبز ہلالی پرچم کے علاوہ بہت کچھ عوام اس ایپ کے ذریعے اپنے موبائل پر با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

”جنگ وی آر ایپ“ کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے ۔ویب سائٹ یا گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ”جنگ وی آر ایپ“ کو ڈاؤن لوڈ کیجئے ۔ اس کے بعد جنگ اخبار یا ویب سائٹ پر جاکر کوڈ اسکین کریں اور بس اپنے پسندیدہ اخبار کے مواد سے لطف اندوز ہوتے جائیں۔ واضح رہے یہ ایپ جنگ گروپ سے منسلک اور 21 مضامین میں اے لیول حاصل کرنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ طالب علم علی معین نوازش کی معاونت سے تیار کی گئی ہے۔

تازہ ترین