آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں حکومت نے مدارس کو ہدایت دی ہے کہ 15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات کی ویڈیوز بنا کر سرکاری افسران کو دی جائیں،اتر پردیش میں یہ ہدایت مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جو ایک سرکاری ادارہ ہے،یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ہدایت تو نئی نہیں لیکن اس مرتبہ مدارس سےکہا گیا ہے کہ وہ اپنی تقریبات کی وڈیو ریکارڈنگ بھی کرائیں اور انہیں متعلقہ سرکاری دفاتر میں جمع کرائیں،مدرسہ بورڈ کا کہنا ہے کہ وڈیوز دیکھ کر اچھے پروگراموں کے لیے انعامات دیے جائیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں