• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،نوازشریف ریلی کے موقع پر 4 کے سوا سرکاری سمیت تمام چینلز بند ، شہریوں کا احتجاج

Todays Print

لاہور ( نمائندہ جنگ) نوازشریف ریلی کے موقع پرسرکاری سمیت تمام چینلز بند کردیئے گئے تاہم 4 چینلز کی نشریات چلتی رہیں ۔ اس صورتحال میں شکایت کرنے پرکیبل آپریٹرز نے اپنے دفاتر کے نمبر ز پر کال وصول کرنا بند کردیں۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 2؍  دنوں سے یہی کیا جارہا ہے کبھی نشریات میں خلل پیدا کیا جاتا ہے کبھی آواز بند کردی جاتی ہے اور آج تو سرے سے ہی چینلز بندکردیئے گئے ، پیمرا اس پر نوٹس کیوں نہیں لیتا؟نمائندہ جنگ کی جانب سے رابطہ کرنے پر کیبل آپریٹرز نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ چینلز کون بند کراتا ہے ۔ اس سے پہلے ایک بڑے نجی چینل کی نشریات میں گزشتہ 3، 4 روز سے خلل ڈالا جارہا ہے ۔

تازہ ترین