آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Under 19 Asia Cup Moves To India From Malaysia

ایشین کر کٹ کونسل نے پاکستان کے اعتراض پر انڈر19ایشیا کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جس سے انڈر19ایشیا کپ میں شرکت بھی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقابلوں کے دوران گرین شرٹس کو سیکورٹی مسائل کا بھی سامنا کرناپڑسکتا ہے، لہٰذا ایونٹ کسی نیوٹرل وینیوپر منتقل کردیا جائے ۔

جس پر ایشین کر کٹ کونسل نے پاکستان کا اعتراض تسلیم کرلیا ، تاہم نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں