• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 64 بچے ہلاک

64 Deaths At India Hospital Without Oxygen

بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں5روز کے دوران64چے ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گورکھپور کے ایک سرکاری اسپتال میں ہلاک ہونے والے  بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے وارڈ میں آکسیجن کی فراہمی کی کمی کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے اسپتال کے سربراہ کو معطل کرتےہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ راجیو روتیلا نے بتایا ہے کہ بابا راگھیو داس میڈیکل اسپتال میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ان بچوں کا علاج ہو رہا تھا اور یہ ہلاکتیں قدرتی وجوہ کی بنیاد پر ہوئیں۔

ادھر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کا دورہ اسپتال کے موقع پر کہنا تھا کہ آکسیجن کی قلت کے باعث اموات قابل مذمت ہیں۔

تازہ ترین