• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالت جنگ میں ہیں ،اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ

The Situation Is In War Internal Unity Is Needed Interior Minister

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں دہشت گردی کو نیچا دکھانے کا ہے،ہم حالت جنگ میں ہیں ،اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے ساتھ سی ایم ایچ کادورہ کیا اورسانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث دہشت گرد عناصر کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،کچھ سیاسی عناصر ملک کو داخلی محاذ پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کاواقعہ ہمارےعزم کو بڑھاتاہے،ہمارے سیکورٹی کےتمام ادارے چوکس ہیں، ہم دہشت گردی کےاس واقعہ سمیت تمام واقعات کے محرکین تک پہنچیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں دہشت گرد چڑھائی پر تھےاورریاست محاصرےمیں تھی، اب دہشت گرد محاصرےمیں ہیں،تین چارسال میں دہشت گردی کےخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،اغوابرائے تاوان کے واقعات میں 95فیصد کمی آچکی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ آنےکامقصدصوبائی حکومت،اداروں کو حکومت کی بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرانا ہے،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سےاپنےتعاون کو یقینی بنائےگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ہم ایک وارزون میں رہ رہےہیں، ہمارا افغانستان کےساتھ پورس بارڈر ہے،ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاہے۔

ثناء اللہ زہری نے مزید کہا کہ کوئٹہ حملے کو سیکورٹی کوتاہی قرار دینا درست نہیں ،فرانزک تحقیقات میں مدد کے لیےپنجاب حکومت سےدرخواست کی ہے۔

تازہ ترین