• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکے کے بعد چمن میں سرچ آپریشن،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Quetta Blast Search Operations Weapons And Ammunition Recovered From Chaman

کوئٹہ دھماکے کے بعد چمن میں آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،کارروائی میں دو دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق رات گئے چمن سرچ آپریشن کیاگیا، اس دوران ایک کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا ہے ، جس میں بارودی سرنگیں، 16 دیسی ساختہ بم، 67 ریموٹ کنٹرول بم، 167 انٹینا ،14 آئی ای ڈی الیکٹرک سرکٹ شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران 100 کلو سے زائد بارود ،6 بنڈل آئی ای ڈی وائر، 3 خودکش جیکٹس،50 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز ،50 راکٹ ، 25 کلو گرام بال بیرنگ اوردیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔

تازہ ترین