• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بینڈکا پاکستان کے لیے’قومی ترانے‘کا تحفہ

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں، اسی مناسبت سےبھارتی بینڈ نےبھی پاکستانیوں کو ایک خوبصورت تحفہ پیش کیاہے۔

بھارت کے ایک مشہور بینڈنےپاکستان کے قومی ترانےکو نئے اور دلکش انداز میں گا کر ریلیز کیاہے۔

اس میوزک ویڈیوکی ریلیزپردونوں ممالک میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، لیکن بہت سے افراد نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک میں اچھے پیغام کو فروغ دے گا۔

اس ویڈیو میں بینڈ کےتمام افراد ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے کھڑے ہیں، جس پر تحریر ہے کہ ’اس آزادی کے دن ہم ایک گانا اپنے پڑوسیوں کے نام کرنا چاہتے ہیں، ایک ایسا گانا جو یقین، فخر، طاقت اور پرفیکشن پر مبنی ہے‘

ویڈیو میں کسی قسم کے آلات موسیقی کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین