پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرکے بوتلیں اورجوس بنانےوالی معروف فیکٹری کو سیل کردیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ بوتلوں میں مضر صحت کیمیکل پایا گیا، بوتلیں بھرنے والے یونٹ پر شیشےکی ٹوٹی بوتلیں پائی گئیں جبکہ خالی بوتلوں میں بھی کانچ کے ذرات پائے گئے۔
علاوہ ازیں زائدالمیعاد کوکنگ آئل کے استعمال پر ڈیفنس کا معروف کیفے سیل کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اشیا کی تیاری میں زائد المیعاد چکن و دیگر اجزا استعمال کیے جا رہے تھے۔