• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی طاقت سے انتخابات میں فتح حاصل کریں گے، مصطفیٰ کمال

Party Will Win General Election By Public Power Mustafa Kamal

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے انتخابات میں فتح حاصل کریں گے اور عوام کی ترقی کا سلسلہ پھر سے شروع کریں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے گارڈن میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 13 اگست کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں اوردشمنانِ پاکستان کو منہ توڑ جواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کا مینڈیٹ میرے پاس ہو تو یہاں بیٹھ کر کے پی کے کے مسائل بھی حل کراؤں۔

تازہ ترین