• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
70th Independence Day Anniversary In Berlin

جرمن دارالحکومت برلن میں 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

برلن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، 70 ویں سالگرہ پرجرمنی میں مقیم پاکستانی نوجوان خواتین اور بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرکے وطن عزیر سے محبت کا اظہار کیا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کے رنگ سے سجا کیک کاٹ کرسفیر پاکستان جوہر سلیم نے تقریبات کا آغاز کیا۔

یوم آزادی پر سفیر پاکستان جوہر سلیم نے اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی اور شرکاء کو صدر ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی میں 70ویں یوم آزادی پر سفارتخانہ پاکستان نے پرجوش اور دلکش تقریبات کا اہتمام کیا ۔

مذید ملک کی ترقی، سلامتی، یکجہتی و اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تازہ ترین