• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ میں کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کر رہا ہوں، آج کل کمپیوٹر سائنس میں بہت سے مواقع موجود ہیں لیکن میں جاننا چاہتاہوں کہ میںایسے کون سے کورس کا انتخاب کروں جس کے بعد مجھے مارکیٹ میں ا ٓسانی سے اچھی جاب مل سکے اور مجھے ماسٹر کی ڈگری کس مضمون میں کرنی چاہئے؟ (حسن۔لاہور)
ج۔میراآپ کو مشورہ ہے کہ آپ کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آئی ٹی کی انڈسٹری میں چند سال کام کریں ۔ اس دوران آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی دلچسپی اور رجحان کس طرف ہے ،پھر آگے اس میں آپ اسپیشلائزیشن کر سکتے ہیںاور جب آپ اسپیشلائزیشن کا انتخاب کریں تو آپ ایم ایس سی سائبر کرائم،یا کلائوڈ کمپیوٹنگ میں سے کسی ایک کا چنائو کریں،یہ یقیناً آپ کو پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں میں کیریئر کے مواقع فراہم کرے گا۔
س۔میں نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کے ساتھ مکمل کر لیا ہے،برائے مہر بانی مجھے بتائیں کہ اب میں ایم بی اے(پروجیکٹ مینجمنٹ) یا ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سے کس کو منتخب کروں (دانش ۔لاہور)
ج۔اگر آپ پاکستان میں تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ مزید ایک یا دو سال کے لئے تعلیم میں خود کو مصروف نہ کریں ،آپ اپنی انڈسٹری میں ملازمت یا انٹرنشپ تلاش کرنے کی کوشش کریں اس سے یقینا ًآپ کو ماسٹرز اور اپنی فیلڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی،اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ایم ایس سی کمیونیکیشن اورالیکٹریکل انجینئرنگ آپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔
س۔ ایجوکیشن کونسلنگ کے حوالے سے مجھے آپ کا مشورہ چاہئے۔میں نے بی ایس سی آئی ٹی کیا ہے اورآئی ٹی کے شعبے میںنیٹ ورک اسپورٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں،میں آگے ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں تاکہ آئی ٹی کے شعبے میں آگے برھ سکوں۔آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ مجھے کونسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے مجھے اپنے کریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ ( حسان قادری۔کراچی)
ج۔اگر آپ ماسٹرز کرنا چاہتے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم ایس سی Distributed Networks یا Computer Networks میں کریں اور خصوصاً بیرون ملک میں سے کسی ایک یونیورسٹی کو منتخب کریں لیکن اگرآپ بیرون ممالک مالی حالات کی وجہ سے نہیں جا سکتے تو آپ پاکستان کی یونیورسٹی سے بھی یہ ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔
س۔ میں ایم فِل ماس کمیونکیشن کی ا سٹوڈنٹ ہوں اور میری ا سپیشلائزیشن الیکٹرونک میڈیا ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں کہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروںاوراس کے لئے کون سا ملک بہتر ہو گا؟ (قرۃ العین۔ملتان)
ج۔میڈیا میں پی ایچ ڈی، یو کے،کینیڈا،آسٹریلیاکی تمام اچھی یونیورسٹیوںمیں کرائی جاتی ہے لیکن سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے ریسرچ ٹاپکس کا انتخاب کریں۔اور ایک مضبوط اور مکمل ریسرچ پروپوزل تیار کریں جس کی بنیاد پر آپ تمام بیرون ملک یونیورسٹیز میں اپلائی کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین