• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کی نیب میں طلبی،معمول کی کارروائی روک دی گئی

Sharif Family Summoned In Nab The Usual Action Stopped

شریف فیملی کی نیب میں طلبی کے باعث معمول کےکیسزپرکارروائی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہورمیں آج پیشی پرآنےوالوں کوبعدکی تاریخ دی جا رہی ہےجبکہ نیب دفاتراوراطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

نیب نے ریفرنسز کے معاملے پر نواز شریف سے آج جواب طلب کیا ہے جبکہ حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار اور طارق شفیع کو بھی ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز نیب نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کی تصدیق شدہ نقول حاصل کی جبکہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی حکومت کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 28 جولائی کو سنایا تھا جس پر عمل درآمد کا اگلا مرحلہ آ گیا ہے جس میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک دائر کرنا ہیں۔

تازہ ترین