• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف عدالتی فیصلہ مان کیوں نہیں لیتے، آصف زرداری

Why Does Nawaz Sharif Not Accept A Judicial Decision Zardari

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کردیا تو نوازشریف مان کیوں نہیں لیتے، ہم بھی تو ایک وزیراعظم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے۔نوازشریف کی یہ سوچ خطرناک ہے کہ میں نہیں توجمہوری عمل بھی نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑا ہوا اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی، ہم نے جمہوری عمل کو ہمیشہ چلنے دیا اور مضبوط کیا اس لیے ملک میں جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف تو مشرف سے سمجھوتا کرکے چلے گئے جیل تو میں نے کاٹی جب کہ ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نہیں توجمہوری عمل بھی نہیں، نوازشریف کی یہ سوچ خطرناک ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کے لیے کیسا گرینڈ ڈائیلاگ، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے جب کہ رضا ربانی آزاد دانشور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے پاس جانا چاہتا تھا لیکن غیر سیاسی قوتوں کو خوش کرنے کے لیے نوازشریف نے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں آر اوز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتا تو بڑا بحران پیدا ہوجاتا۔

 

تازہ ترین