• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈان لیکس پر جمہوریت کوبچانےکیلئے قربانی دی،پرویزرشید

I Sacrificed To Save Democracy On Dawn Leaks Pervaiz Rasheed

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر پرویزرشید کا کہنا ہے کہڈان لیکس پر جمہوریت کوبچانےکے لیے قربانی دی ۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزارت داخلہ ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے،سیاسی کارکن کا کردار پہلے بھی اداکرتا تھا اب بھی ادا کرتا جارہا ہوں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ پرویزمشرف کے بدروح نے سازش کی، میرے وزیراعظم صبرسےکام لیتے ہیں، ہماری حکومت کے باوجود بہت کچھ ہوگیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرف کو ہم نے نہیں بھیجا لیکن روک بھی نہیں سکے، مشرف کو روکنے میں باقی اداروں نےساتھ نہیں دیا۔

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پہلے وزرائے اعظم کو نکالا جاتا تھا تو لوگ دوماہ میں ان کا نام بھی بھول جاتے تھے، پہلے وزرائے اعظم خاموشی سے گھرجاتے تھے،اب ایسا نہیں ہے،اس مرتبہ وزیراعظم کونکالا گیا تو لوگوں کا ردعمل زیادہ تھا۔

پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا ہے وہ مہرے کا کردار ہے۔

تازہ ترین