• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ،محمد اشتیاق کوارٹر فائنل میں

National Ranking Snooker Championship Muhammad Ishtiaq Reached Quarter Final

نمبر 16 سیڈ محمد اشتیاق نے ٹاپ سیڈ محمد سجاد کو شکست دیکر این بی پی نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن کے ناک آئوٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی،اور پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چیمپئن شپ کے لیگ کے آخری روز پانچ بڑے اپ سیٹ ہوئے۔ نمبر ٹو سیڈ اسجد اقبال نمبر پندرہ سیڈ مبشر رضا سے، نمبر تھری سیڈ خرم حسین آغا نمبر چودہ سیڈ عبدالستار سے، نمبر چار سیڈ نادر میران نمبر تیرہ سیڈ عمران شہزاد سے، نمبر چھ سہیل شہزاد نمبر گیارہ سیڈ اور دفاعی چیمپئن محمد آصف سے، نمبر سات سیڈ احسن جاوید نمبر دس سیڈ بابر مسیح سے، نمبر آٹھ سیڈ شہرام چنگیزی نمبر نو سیڈ محمد بلال سے شکست کھا گئے۔

چیمپئن شپ کے ٹاپ ایٹ میں سے اسجد اقبال اور نمبر پانچ سیڈ شاہد افتاب نمبر ایٹ سیڈ سہیل شہزاد ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ نمبر ون، نمبر تھری، فور، سیون اور ایٹ ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔

لیگ کے آخری روز محمد بلال نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 کا خوبصورت بریک کھیلا۔ اسجد اقبال نے ٹورنامنٹ کے دوران پہلی شکست مبشر رضا سے کھائی۔ ہفتے کو کھیلے جانے والے بیسٹ آف نائن پری کوارٹر فائنل میں آغا بلاول کا مقابلہ عبدالستار سے، محمد بلال کا بابر مسیح سے، شاہد افتاب کا شاہ خان سے، سہیل شہزاد کا مبشر رضا سے، ذوالفقار قادر کا محمد اعجاز سے، محمد اشتیاق کا حارث طاہر سے، محمد ماجد علی کا شرجیل محمود سے اور اسجد اقبال کا مقابلہ محمد آصف سے ہوگا۔

جمعہ کو کھیلے گئے لیگ کے آخری روز محمد ثاقب نے سلطان محمد کو، اکاش رفیق نے ابوصائم کو، شرجیل محمود نے محمد آصف ٹوبہ کو، ذوالفقار اے قادر نے محمد فیضان کو، شاہد آفتاب نے محمد اعجاز کو، محمد آصف نے سہیل شہزاد کو، بابر مسیح نے محمد احسن جاوید کو، محمد بلال نے شہرام چنگیزی کو، مبشر رضا نے اسجد اقبال کو، عبدالستار نے خرم حسین آغا کو اور عمران شہزاد نے نادر میران کو شکست دی۔

 

تازہ ترین