• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا امریکا پاکستان کو ڈو مور کہنا چھوڑے، رحمان ملک

The Time Arrive That America Should Leave Saying Do More Rehman Malik

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا پاکستان کو ڈو مور کہنا چھوڑے اور افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا کو ڈو مور کہا جائے۔

اپنے ایک آرٹیکل میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی 90 فی صد دہشت گردی کے تانے بانے افغان مہاجر کیمپوں سے ملتے ہیں۔ بھارت نے پاک افغان سرحد کے ساتھ سفارتی کور میں اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک بنا رکھے ہیں، جہاں سے را اور این ڈی ایس کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ان کی نگرانی میں فاٹا میں مینگل اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

رحمان ملک نے کہا کہ عالمی امن کےلیے پاکستان بہت کر چکا اب امریکا کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان مخالف مہم رکوائے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں منشیات کی کا شت روکی جائے تو 90فی صد دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین