• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں UETلاہور سے گریجویشن کر رہا ہوں تھرڈ ائیر میں میرا CGPA 3.3ہے۔فائنل ائیر کے لئے مجھے مندرجہ ذیل میں سے کس شعبے کا انتخاب کرنا چاہئے ، پاور، ٹیلی کمیونیکیشن، الیکٹرونکس یا کمپیوٹر؟ (حبیب اللہ ۔لاہور)
ج۔آپ کا CGPAاچھا ہے لیکن اگر آپ مزید محنت کریں اور فائنل ائیر میں CGPA 3.5یااس سے زیادہ لانے کی کوشش کریں تو آپ کے لئے بیرون ملک میں اسکالرشپ کے بہت سے مواقع موجود ہوں گے۔آپ نے اسپیشلائزیشن کا پوچھا ہے تو پاور کے شعبے میں بہت سے نئے شعبے ہیں جیسا کہ الیکٹریکل پاور سسٹم اینڈ ہائی وولٹیج انجینئرنگ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن انجینئرنگ، Future power networks,، Sustainable energyوغیرہ ۔اگلے چند سالوں میں الیکٹریکل کے شعبے میں کیرئیر کے بہت سے مواقع موجود ہوں گے۔
س۔میں نے2015میں 756نمبروں کے ساتھ بی کام مکمل کیاہے۔ اب میں ماسٹر کرنا چاہتا ہوں براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ میں MCSیاMBAمیں سے کیا منتخب کرئوں؟ (عابد ملک )
ج۔جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ نے بی کام کیا ہے تو میرے اندازے کے مطابق یہ دو سالہ پروگرام ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ فنانشل مینجمنٹ، بینکنگ یا کامرس میں ماسٹر کریں خاص طور پر اگر آپ کوئی جاب نہیں کر رہے۔جب تک آپ کسی جگہ چند سال کام کر کے تجربہ حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک میں آپ کو MBAکا ہرگز مشورہ نہیں دوں گا۔
س :میں نے 2014میں مندرجہ ذیل مضامین کے ساتھ بی اے کیاہے، سیاسیات، فارسی اور اسلامیات ۔ اب میں مزید تعلیم کے لئے بیرون ملک جرمنی، سوئٹزرلینڈ یا انگلینڈ جانا چاہتا ہوں۔میں کس ملک میں اور کونسے کورس کا انتخاب کرائوں جس سے میرے تعلیمی کیرئر میں خلا بھی coverہوجائے؟ براہ مہربانی راہنمائی فرمائیں ۔ (نویدشیخوپورہ)
ج:تعلیمی کیرئیر میں خلاٗ اہم ایشو ہے۔ بیرون ممالک یونیورسٹی میں داخلہ لینے اور ویزا حاصل کرنے کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ فی الوقت آپ کیا کر رہے ہیں۔صرف بی اے پولیٹیکل سائنس تعلیم کافی نہیں ہے میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ پولیٹیکل سائنس یا انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کریںجس کے بعد آپ بیرون ملک خصوصاً جرمنی سے ا سکالرشپ پر پوسٹ گریجویٹ کر سکتےہیںاوراسکے ساتھ آپ کوIELTSبھی 6.5اسکور کے ساتھ پاس کرنا ہوگا۔
س:میں نے کمپیوٹر اور اکنامکس کے ساتھ انٹر میڈیٹ مکمل کیا ہے۔میں کمپیوٹر کی فیلڈ میںذہین ہوں اور میری دلچسپی کمپیوٹر اور بزنس میں ہے۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ میں گریجویشن BSc, BBA ، یا BS-ITمیں سے کیا منتخب کرائوں جو میرے کیرئیر کے لئے بہتر ہو؟ (علی جان ۔حاصل پور)
ج: آپ کی دلچسپی اور انٹرمیڈیٹ کے مضامین کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ بزنس اور آئی ٹی میں گریجویشن کریں۔ یہ آپ کے لئے سود مند ثابت ہوگا جس کے بعد آپ Business Information Systemsمیں ماسٹر کر سکتے ہیں اور اس شعبے میں پاکستان اور بیرون ممالک ، کیرئیر کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

تازہ ترین