• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sidarth Malhotras New Film Victim Of Online Piracy

بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم ’’ایک جنٹلمین‘‘ آن لائن پائریسی کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ’’ایک جنٹلمین‘‘ جمعے کے روز سنیما گھروں کی زینت بنی اور اس کی ریلیز کے فوری بعد ہی فلم کا ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) پرنٹ آن لائن ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہے۔

’’ایک جنٹلمین‘‘ میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایات ’’راج اینڈ ڈی کے‘‘ نے دی ہیں۔

یاد رہے کہ چند ہی روز قبل بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ـ’’بابو موشائی بندوق باز‘‘ اور اکشے کمار کی فلم ’’ٹائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ بھی آن لائن پائریسی کا شکار ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین