• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈور گیمز، پاکستانی اسنوکر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ

Asian Indoor Games Pakistan Snooker Players Training Camp

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی اسنوکر کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 17 سے 26 ستمبر تک ترکمانستان میں ہوں گے۔ مقابلوں میں محمد سجاد، اسجد اقبال، محمد بلال کھلاڑی کی حیثیت سے جبکہ عالمگیر شیخ ٹیم آفیشلز کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ جہاں انھیں اس اہم ایونٹ کے لیے خصوصی طور پر تیاری کروائی جائے گی۔توقع ہے کہ یہ پلیئرز ملک کے لیے اہم مقابلے جیتیں گے۔

تازہ ترین