• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات میں کام کرنا ذیابیطس و موٹاپے کا خطرہ زیادہ بڑھاتا ہے

Working In The Night Increases The Risk Of Diabetes And Obesity

ایک تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد کے نیند کے اوقات میں بےقاعدگی کی وجہ سے ان میں ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے میڈیکل سینٹر کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنا صحت سے متعلق دیگر مسائل کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نائٹ شفٹ کی وجہ سے دن میں نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے اور اس دوران خون میں شوگر کی سطح کافی بڑھ جاتی تھی جس سے انسولین کی سطح کو کم کرنے والے ہارمون پیدا ہوتے ہیں۔

یہی ہارمون عام طور پر شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں تاہم جسم کے سست پڑ جانے کی وجہ یہ اپنا کام درست پر نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ شوگر کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چونکہ رات میں کام کرنے والے لوگوں کو دن میں سونے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اس لیے انہیں رات میں کام کرنے اور دن میں سونے میں دونوں طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

تازہ ترین