کوئٹہ(نمائندہ جنگ) شدت پسند تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار ہونے والے آئی ٹی یونیورسٹی کے پروفیسر مشتاق احمد سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی تفیش میں اہم معلومات حاصل کر لی ہیں جس کے بعد تفیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ذرائع کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کے شعبہ مائیکروبائیو لوجی کے چیئرمین پروفیسر مشتاق احمد کے موبائل فون سے بھی کئی اہم نمبرز حاصل کئے گئے ہیں جن کے ساتھ ان کے مسلسل رابطے تھے ان میں کئی لوگوں کی نمبرز و دیگر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جنہیں شامل تفتیش کیا جائیگا ۔