• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں گاڑی پر فائرنگ،4افراد جاں بحق

4 Killed In Quetta Firing

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد جان بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق چمن سے ایک گاڑی میں 8 افراد کوئٹہ آرہے تھے ،گاڑی پر کچلاک کے قریب جلو گیر پٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے مہدی ،یزدان اور غلام حسین نامی 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طبی امداد کی فراہمی کے دوران بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں گاڑی میں بیٹھی 2 خواتین محفوظ رہیں،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

تازہ ترین