• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Unveiling Ceremony Of The Independence Cup 2017

سیٹیاں، تالیاں بجنے،اسٹیج سجنے اور کھیل جمنے کا وقت آگیا، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون کی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں میزبان کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی ہے، اپنے شائقین کے سامنے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

دونوں ٹیموں کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے،پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا، شائقین کو کل کا انتظار ہے۔

انٹرنیشنل کھلاڑی بھی بھرپور تیار ہیں، ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کہتے ہیںکہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے جشن میں شریک ہے۔

سرفراز احمد کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ورلڈالیون کی ٹیم بہت زبردست ہے،اچھے میچز ہوں گے،عامر کی عدم دستیابی مسئلہ نہیں، دوسرے آپشن موجود ہیں، کوشش کررہےہیں کہ اچھی ینگ ٹیم تیار کی جائے، ورلڈالیون کی ٹیم بہت زبردست ہے،اچھے میچز ہوں گے،کوشش ہوگی کہ مخالف کو ٹف ٹائم دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، امید ہے کہ لاہور کے بعد کراچی میں بھی کرکٹ بحال ہوگی، دوسری ٹیموں کے کھلاڑی آگئے، امید ہے کہ بھارت کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم بڑی نہیں ہوتی، میچ کے دن اچھی پرفارمنس دینے والی ٹیم کامیاب رہتی ہے، رومان رئیس،شاداب خان جیسےکھلاڑی موجود ہیں، اچھا گیم پلان بنے گا، ٹیم میں جتنے بھی لوگ سیلیکٹ ہوئے سب کے لیے فخر کی بات ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جتنےبھی لوگ سیلیکٹ ہوئے سب کےلئےفخر کی بات ہے،ورلڈ الیون کی ٹیم میں میرے فیورٹ ہاشم آملہ ہیں،احمد شہزاد سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنےگا،یہ میرے لئے بہت اہم سیریز ہے،ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ اچھی ہےکوشش ہوگی کہ پوزیشن برقراررکھیں، بہت جلد پاکستان کے ہر شہر میں میچز ہوں گے،جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ سمیت سب کا شکریہ کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی بھیجے۔

اس موقع پر ورلڈالیون کی جانب سے کھیلنے والے عمران طاہر کا کہنا تھاکہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ اپنی فیملی کے سامنے پرفارم کروں گا، یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے، تمام انتظامات بہترین ہیں، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی، اچھے مقصد کےلیے پاکستان آنے کی خوشی ہے، مجھے معلوم ہے یہاں کا گراؤنڈ اوروکٹ کیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان آئی ہے، یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقفیت ہے، میری پاکستان واپسی ایک اچھے مقصد کے لیے ہوئی ہے، میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں کہ اپنی فیملی کے سامنے کھیلوں گا، مجھے چانس نہیں ملا تو میں نے زیادہ محنت کی اور مجھے اس کا صلہ ملا، تقدیرکی بات ہےجنوبی افریقا سے کھیل کر خواب پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ پاکستان کرکٹ کے لیئے محفوظ ملک ہے، جب میں پاکستان میں کرکٹ کھیلتا تھا تو کرکٹ کا معیار کافی بلند تھا، شاید اس لیئے چانس نہیں ملا، اللہ کرےہماری کوششیں رنگ لائیں اورتمام ٹیمیں یہاں آئیں، سرفراز، شعیب ملک، فخر زمان اچھا کھیلتےہیں، جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے پوچھا تھا پاکستان کے حالات کے بارے میں، انہیں بتایا پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین