• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان شاندار اقدام ہے،اظہر الدین

World Xi Pakistan Visit Wonderful Step Azharuddin

سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو شاندار اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے لئے یہ ایک زبردست با ت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ اب پاکستانی کھلاڑیوں کے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ جذبے سے بھرپور اپنے عوام کے سامنے بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے خیر سگالی کے پیغام پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوں گےاور ساتھ ہی یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اگر ورلڈالیون نے ایک سے دو بھارتی کھلاڑی شامل ہوتے تو لطف ہی دوبالا ہوجاتا۔

تازہ ترین