• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرایجنسی:ڈینگی کے مزید11 کیسزسامنے آگئے،تعداد 26 ہوگئی

Khyber Agency 11 More Cases Of Dengue Reported Total Number Of Cases Becomes 26

خیبرایجنسی میں میں ڈینگی کے 11 کیسز سامنے آگئے،اب تک ایجنسی بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 26ہوچکی ہے۔

ڈینگی مرض پر قابوپانے سمیت دیگر امراض کی تشخیص کے لیے پنجاب موبائل اسپتال نے 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ،جس میں اٹھارہ سو سترہ مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔

چار روزہ فری میڈیکل کیمپ میں پنجاب موبائل اسپتال کے طبی ماہرین نے ڈینگی اور دیگر امراض میں مبتلا مریضو ں کا چیک اپ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈینگی کے 11 کیسز بھی سامنے آئے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم ، محکمہ صحت کاعملہ اور عمائدین ایجنسی میں ڈینگی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں ۔

 

تازہ ترین