• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ ورلڈالیون ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Pakistan Versus World Eleventwitter Top Trand

انتظار کی گھڑیاں ختم طویل عرصے بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کا زبردست ٹاکرا آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لا ہور میں ہو گا ۔

کرکٹ کے دیوانے نہ صرف پورے ملک میں پر جو ش نظر آرہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ہی چل رہا ہے ۔ اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔

ٹوئٹر پر کئی معروف شخصیات ، ملکی و بین الاقوامی کھلاڑیوں ، سیاست دانوں ، اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے عام صارفین بھی بڑی تعداد میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کے مقابلے پر بہت خوش نظر آرہے ہیں ۔ اور مختلف پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیرمین ششانک منوہر نے بھی اپنے پیغام کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پر امید ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین آج دنیائے کرکٹ کے بڑے ستاروں کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھ کر خوش ہو ں گے ۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر سمیت دیگر کر کٹروں نے بھی آج کے ٹاکرے پر اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

جنوبی افریقی بالر عمران طاہر نے پریکٹس کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں اور مقابلے کے لیے تیا ر ہیں ۔

انضمام الحق، وقار یونس کامرا ن اکمل اور جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے بھی ملک میں کرکٹ کی بحال کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

کرکٹ کے دیوانوں نے میچ دیکھنے کے لیے خریدے ہوئے اپنے ٹکٹ کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں ۔

آج ہونے والے ٹاکرے سے قبل مہمان ورلڈ الیون کی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

تازہ ترین