• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،فاٹا سمیت ملک بھرمیں میچز کرائیں سیکیورٹی دیں گے،آئی ایس پی آر

International Matches Organize All Over Country Including Fata And Karachi Army Provide Security

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جس شہر میں چاہے پاک فوج مکمل سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آزادی کپ کے پہلے میں کے موقع پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کاکہنا تھا آج بڑادن ہے ،پاکستان میں غیرملکی کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی کرکٹ کے اچھےگرائونڈزموجود ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے کہا ہے جس شہرمیں چاہیں آپ میچ کروائیں پاک فوج مکمل سیکورٹی دے گی۔

میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ کراچی اور فاٹا میں بھی انٹرنیشنل میچز کرائیں جائیں گے۔

تازہ ترین