آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍رمضان المبارک 1439ھ 23؍مئی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ فُو ماسٹر اور کامیڈی کنگ جیکی چین کی ایکشن اور ایڈونچر کا مکس تڑکا لیے نئی سائنس فکشن فلم ’بلیڈنگ اسٹیل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

x
Advertisement

بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹرلی جیا زینگ کی اس ایکشن پیک فلم میں معروف چینی اداکار جیکی چین ایکشن میں دکھائی دینگے جو جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گینگ کا پیچھا کرتے ایک ایجنٹ کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

خطرناک اسٹنٹس اور شاندار ایکشن کی عکاسی کرتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں کولن میلوے،ڈیمیئن گاروے، شو لو، بروکلن ایلن، ڈیوڈ ٹوروک اورکیتھلین بوئے سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔

سنسی خیز منا ظر سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں سال22دسمبر کوچین میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں