• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری تاریخ کوجمہوریت پر حملوں اور آمروں سےنقصان پہنچا، مریم

Todays Print

لاہور(رائٹرز) مریم نواز نے کہاہےکہ وہ بے نظیر بھٹو کا بہت احترام کرتی ہیں لیکن انکے اور بے نظیر بھٹو میں مشترک قدر صرف جنس ہے، انہیں ن لیگ کے نظریے کا مشعل بردار ہونےپرفخر ہے،ہماری تاریخ کوجمہوریت پر بار بارحملوں اور آمروں سےنقصان پہنچا ،والد کو عہدے سے ہٹانا سازش تھی، معیشت کی ازسرنو ترقی اور عوام میں نواز شریف کی مقبولیت نے ان لوگوں کےلئے تشویش کی گھنٹیاں بجادی تھیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان کے پاس مضبوط رہنما ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ این اے 120کےضمنی انتخاب کیلئے چلنے والی مہم میں نواز شریف تو موجود نہیں تاہم مریم نواز اپنے والد کی سیاسی وارث کے طور پر سامنے آئی ہیں، گزشتہ ہفتے کے آخر میں جب مریم اپنی والدہ کلثوم(جوحکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اس نشست سے امیدوار ہیں جس سے جولائی میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ہٹنے پر مجبور کردیاتھا) کی انتخابی مہم کیلئے مشرقی لاہور سے گزریں تو ہجوم نےانکی گاڑی کو گھیر لیااور ان پر پتیاں نچھاور کیں،لندن میں کینسر سرجری کیلئے کلثوم نواز کے ساتھ نواز شریف موجود ہیں اور 43سالہ مریم جوشیلی تقاریر کے ساتھ مہم کی قیادت کرتے ہوئے مخالفین اور سپریم کورٹ کی مذمت کررہی ہیں، ن لیگ میں ان کا اثرو رسوخ گزشتہ برسوں میں بڑھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویومیں مریم نواز کا کہناتھاکہ وہ نواز شریف کا عکس ہیں، میں اپنے والد کا اضافہ شدہ حصہ ہوں،میں ان کے ایجنڈے اورنظریے کی تائید کرتے ہوئے بڑی ہوئی، مریم نے کہا کہ ہماری تاریخ کوجمہوریت پر بار بارحملوں اور آمروں سےنقصان پہنچا ہے، اسی لئے وہ جدوجہد کر رہی ہیں، مریم نے کہا کہ ان کے والد کو عہدے سے ہٹانا سازش ہے، نوازشریف کی جانب سے معیشت کو ازسرنو  ترقی دینے میں کامیابی اور عوام میں مقبولیت نے ان لوگوں کےلئے تشویش کی گھنٹیاں بجادی تھیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان کے پاس مضبوط رہنما ہوں، یہی وجہ ہے کہ والد کو نا اہل کیا گیا۔

تازہ ترین