• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ:انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا پانے والے 5ملزمان بری

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ  نے اے ٹی سی سے  دہشت گردی  کے مقدمے میں  سزا پانے والے پانچ افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلین کو پہلے حراست لیا گیاپھر بعد میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے اسلحہ برآمدگی ظاہر کی گئی،عدالت میں پیش کئے گئے تمام گواہ جھوٹے ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پانچوں افراد کی سزا  کالعدم قرار دے دی۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے9 مئی 2016 کو عبدالحق اور علی رضا کو 14،14 سال جبکہ کاشف کو 8، سلیم اور ارشد کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس نے 2014 میں  نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے مبینہ مقابلے کے بعد انہیں گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین