• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری ٹیم بہت بہتر ،اگلے میچز بھی جیتے گی، سابق کرکٹرز

Todays Print

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان ٹیم کی جیت اور ورلڈ الیون کی شکست پر جیو کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو  کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ آج بہت خوش ہوئی پاکستان میچ جیتا اور ہمار ے پلیئر ز کی آج فٹنس بھی اچھی تھی، بابر اعظم نے آج اچھا پرفارم کیا ہے اور اگر ہمیں اس جیسا ایک پلیئر اور مل جا تا ہے تو ہمارا مڈل آرڈ ر اور زیادہ مضبوط ہوجائے گا، رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس معنی نہیں رکھتا ، آج کے میچ میں شعیب ملک نے آخر میں عمدہ کرکٹ کھیلی جس سے میچ میں جان پیدا ہوگئی.

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نئے لڑکے بھی سرفراز کی قیاد ت میں بہت عمدہ کھیل رہے ہیں، رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے تیز کرکٹ کا رواج قائم کیا ہے جس سے ٹیم میں موجود پرانے کھلاڑیوں کو بھی یہ ہی انداز اپنانا پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں میں جذبہ ہونا ضروری ہے، ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرفرا ز اگلے میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کا چانس نہیں لیں گے۔ سابق کرکٹر محمد یوسف کا پاکستان کی فتح پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ورلڈ الیون کے مقابلے میں بہت بہتر ٹیم ہے اور آگے بھی دونوں میچ ہماری ٹیم جیتے گی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک فوکس ٹیم ہے اور ہمارے پلیئرز کی فٹنس بھی بہت عمدہ ہے جس کے باعث ہم میچ جیتے، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارے اندر سے ہار کا ڈر نکل گیا ہے جس سے پرفارمنس بہتر ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی نے بھی بہت اچھاکردار ادا کیا ہے ۔

سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیم میںآ نے سے ٹیمپو بدلا اور ہم چیمپئن بھی بنے، ہم پہلے گھسے پٹے لڑکوں کے ساتھ کھیل رہے تھے اور ہار رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے جو بورڈ کو نئے لڑکوں کو کھلانے کی تجوز کی اس پر عملد رآمد کیا گیا،ابھی بھی ٹیم میں ایک دو پرانے پلیئرز ہیں جن سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے، سکندر کا کہنا تھا کہ نئے پلیئر زمیں پرانے پلیئر ز کے مقابلے میں زیادہ جذبہ ہوتا ہے لیکن جس شدت کے جذبے کا مظاہر ہ آج شاداب نے کیا اس سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔

سینئر اسپورٹس جنرلسٹ عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی جارحیت کا مظاہر کرتے ہوئے غلط شاٹ کھیل جاتے ہیں جس سے وہ جلد ہی اپنی وکٹ گنوادیتے ہیں، بابر اعظم نے آج اچھی کرکٹ کھیلی جبکہ فخر زمان نے لاپرواہی سے کھیلتے ہوئے جلد ہی اپنی وکٹ گنوادی، بولنگ کی بات کی جائے تو سہیل خان اور رومان نے بھی عمدہ بولنگ کی۔

تازہ ترین