• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا بحران نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے ’ہائیڈروجن بم‘ کے تجربے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے،ہمسایہ ممالک نے جنگی مشقوں کا آغاز کردیا، امریکا نے فوجی ایکشن کی دھمکی دے دی، پہلی عالمی معاشی جنگ کے خطرات منڈلانے لگے، ملٹری ایکشن جوہری حملوں میں بدل گیا تو دوسری عالمی جنگ سے کئی گنا زیادہ ہلاکتیں ہوں گی۔

بحران سے نکلنے کےلئے عالمی برادری سرجوڑ کر بیٹھ گئی، متعدد ممالک نے شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔شمالی کوریا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے،کیا پاکستان کے پا س ہائیڈروجن بم ہے؟ صرف ایک جوہری بم 76لاکھ افراد کو ہلاک اور40ہزار سے زائد کو زخمی کر دے گا جب کہ دنیامیں ایسے15ہزار بم ہیں جن سے کروڑوں افراد کی ہلاکت اور نیویارک جیسے295شہر راکھ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین