• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بھارت کی گولہ باری ، چار خواتین سمیت 6افراد زخمی

Todays Print

فارورڈ کہوٹہ (نمائندہ جنگ) بھارت کی کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری  جاری ہے ،نیزہ پیر سیکٹر میں درجنوں مارٹر  گولے فائر کئے گئے ۔ جس میں چار خواتین سمیت چھ افراد زخمی  ہوگئے ۔ جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔

علاقے میں خوف و ہراس،دشمن نےنیزہ پیر سیکٹر میں کیرنی ،مندہار ،قبراں والی ،فتح پور ،چھانجل بالا ،نیزہ پیر ،چاند ٹیکری پر مارٹر گولے برسائے۔پاک فوج نے دشمن کی بلا اشتعال گولہ باری  کا منہ توڑ جواب دیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر ایم ڈی ایس ہسپتال تاچھاں منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز نیزہ پیر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر واقع دیہات کیرنی ،مندہار ،قبراں والی ،فتح پور ،چھانجل بالا ،نیزہ پیر ،چاند ٹیکری پر درجنوں مارٹر گولے برسائے ۔

تازہ ترین