کوئٹہ (نمائندہ جنگ) درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کے عدالت سے رفو چکرہونے پر سیٹلائٹ ٹائون تھانے کےسب انسپکٹرکو غفلت برتنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی کا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کے گھر پر چھاپہ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IV کوئٹہ حیات اللہ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیر و پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعدوہ پولیس کو چکما دے کر عدالت سے رفو چکر ہو گئے تھے۔