• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے انکار

Aung San Suu Kyi Refuses To Participate In The Un Meeting

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بات چیت سے بچنے کیلئے آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کرنی تھی لیکن اب ان کی پارٹی ترجمان نے بیان دیا ہے کہ آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مختلف حلقوں کی جانب سے آنگ سان سوچی سے نوبیل امن انعام کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ریاست کے ملوث ہونے کی تردید کرتےہوئے کہا تھاکہ وہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹہرائیں گی اور نہ ہی سرکاری بیان جاری کریں گی ۔

تازہ ترین