• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کوڑے کی رہائشی علاقے میں ڈمپنگ

Dumping Of Garbage In Residential Areas Of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرےکےڈھیر لگے ہیں۔ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے بجائے رہائشی علاقے میں ڈمپنگ سینٹر قائم کردیا گیا ۔

ایف بی ایریا، لیاقت آباد، کورنگی، لیاری اور صدر، لانڈھی اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیروں کو اب تک ہٹایا نہیں جاسکا۔

گلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی علاقے کے بیچ میں ڈپمنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں شہریوں کا رہنا دوبھر ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مہینوں سے یہاں کچرا نہیں اٹھایا گیا، جبکہ برساتی نالے کو بھی کچرے سے بھر دیا گیا۔

ڈمپنگ اسٹیشن میں کچرے جلانے سے رہائشیوں کو سانس لینے میں مشکلات در پیش ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچرے کو جلا کر مزید کچرا لاکر ڈمپ کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ کو کئی بار درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

تازہ ترین