چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی، تین برس تک یہ سیریز جاری رہے گی ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ ورلڈ الیون سے تین سال کا معاہدہ ہوا ہے، اگلے دو برسوں میں وہ مزید دو مرتبہ پاکستان آئےگی ۔
غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ماضی میں سیکورٹی معاملات کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان نہیں آتی تھیں لیکن اب انٹرنیشنل ٹیموں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اکتوبر میں سری لنکا جبکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ اگر حالات اسی طرح رہے تو اگلے برس ایک سے دو بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔