• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے، پی ٹی آئی رہنما

Nab Has Been Associated With The Sharif Family The Pti Leader

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ شریف خاندان کے ساتھ ملا ہوا ہے، یہ سب شریف خاندان کے بجائے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نظرثانی اپیل کی سماعت کا بغور جائزہ لے رہا ہے، نظرثانی اپیل شریف خاندان کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مٹھائیاں بانٹی گئیں، فیصلہ سمجھ آیا تو نظر ثانی کی درخواست کردی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سربراہ اب تک نوازشریف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں، نیب اور اس کے چیئرمین کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جارہے ہیں۔ چیرمین نیب کو فرانس میں سفارت کی پیشکش کی گئی تھی، چیرمین نیب کی جانب سے جان بوجھ کر غلطی والے ریفرنسز بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب بھی سازشوں میں ملوث ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی اسکینڈل میں شہباز شریف کا نام آنےکی سپریم کورٹ تحقیقات کرائے اورسارے معاملے کا ازخود نوٹس لے۔ سپریم کورٹ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ اور خبر لیکس کی رپورٹ فوری سامنے لانے کی ہدایت کرے۔

نعیم الحق نے کہا کہ ایل این جی میں سیف الرحمان نے کمیشن لیا ہے جو وہ شریف فیملی سے شیئر کریں گے، ایل این جی میں سیف الرحمان کو بھاری کمیشن دیا جارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں اور نواز شریف کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین